ویتنام،26جولائی(ایس او نیوز/آئی این ا یس انڈیا)ویتنام میں تعینات امریکی سفیر ٹیڈ اوسیس نے ہنوئے حکومت سے انسانی حقوق کے کارکن تران تھی نگا کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی سفیر نے کہا کہ تھی نگا پر لگائے جانے والے الزامات مبہم ہیں۔ ماحولیات اور زمینوں پر غیرقانونی قبضے کے خلاف آواز اٹھانے والے اس شخص کو حکومت کے خلاف پروپیگینڈا کے الزام میں نو برس قید کی سزا سنا دی گئی تھی۔ امریکی سفیر کے مطابق ہر شخص کو آزادیء اظہار رائے کا حق حاصل ہے۔ ان کا کہنا کہ ویتنام نے حالیہ کچھ عرصے میں انسانی حقوق کی صورت حال میں بہتری کی جانب پیش رفت کی ہے، تاہم اس طرز کی گرفتاریاں اور سزائیں نہایت افسوس ناک ہیں۔